ٹیکنالوجی کی خبریں

خوابوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی ٹیکنالوجی) کی مدد سے خوابوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا، اس سلسلے میں ایک سائی فائی گیجٹ ہیڈ بینڈ تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب آپ مقررہ معاوضے کے عوض اے آئی ٹیکنالوجی ہیڈ بینڈ آزما سکتے ہیں جس کے بارے میں ایک اسٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ ہالو ڈیوائس سے آپ کے خوابوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے سائی فائی گیجٹ ہیڈ بینڈ کو جب کوئی بھی شخص پہن کر سوتا ہے تو اس کے خواب قابو میں رہتے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی ان خوابوں کو کنٹرول کرتی ہے۔

اس ہالو ڈیوائس میں ای ای جی اور ایف ایم آر آئی ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد ڈیوائس ہے اور لوگوں کے لیے تجرباتی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ اس کی ٹرائل 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ہالو ایک گیجٹ ہے جسے پروپیٹک نے بنایا ہے اور یہ الٹراساؤنڈ کا استعمال روشن خوابوں کو دلانے کے لیے کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نیند پرسکون ہوگی تو خواب بھی اچھے آئیں گے اور انسان صحت مند رہے گا۔

اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اور اس کے بعد اس کا ٹرائل ہوگا، پروپیٹک نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ اس کا مقصد 2025 میں اپنے آلات کی ترسیل شروع کرنا تھا۔

Related Articles

Back to top button