X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مخصوص لباس کے بغیر انسان کا خلا میں جانا کیسا ہوگا؟

کبھی آپ نے سوچا کہ خلا میں جانے کیلئے مخصوص لباس (space suit) کے بغیر خلا جانے سے انسان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ایک حالیہ ویڈیو میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل نے بنائی ہے اور اس میں بالکل واضح کیا گیا ہے کہ اگر انسان سے اس کا خلائی لباس چھین کر اسے خلا میں ’پھینک‘ دیا جائے تو کیا ہوگا۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی چند سیکنڈز میں انسانی جسم میں گیسیں پھیلنا شروع ہو جائے گی جس سے پھیپھڑوں کی بافتیں پھٹ جائیں گی۔ اس کے علاوہ پانچ سیکنڈز کے اندر اندر آنکھوں، جِلد اور منہ میں نمی بخارات بننا شروع ہو جائے گی اور جسم میں خون میں پانی کی طرح ابلنے لگے گا۔

ویڈیو میں دیکھنے والے دیکھ سکتے ہیں کہ جِلد لچکدار اور دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے سوجھتی اور بڑی ہوتی جاتی ہے لیکن آخر کار ان سب کے بعد دل کی رفتار سست ہو کر رک جاتی ہے اور انسان دم گھٹنے سے مر جاتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.