X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

واٹس ایپ تھرڈ پارٹی چیٹ سپورٹ کو متعارف کرانے کے لیے تیار

یورپ میں مارچ 2024 سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کا اطلاق ہو رہا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے دیگر میسجنگ نیٹ ورکس کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واٹس ایپ کے انجینئرنگ ڈائریکٹر ڈک بروور نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی 2 ارب سے زائد صارفین کو انٹرپورٹیبلٹی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ایپ سپورٹ فراہم کرنا تو آسان ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی پرائیویسی، سکیورٹی اور خودمختاری کو محفوظ رکھنا مشکل چیلنج ہے، مگر ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون، میٹا، ایپل، مائیکرو سافٹ اور الفابیٹ کو گیٹ کیپر قرار دیتے ہوئے نئے قوانین پر عملدرآمد کے لیے مارچ 2024 کی مہلت دی گئی ہے۔

اس نئے ایکٹ کے تحت میسجنگ سروسز کو کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو یقینی بنانا ہوگا۔

واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

ابتدا میں میٹا کی ایپس میں کراس پلیٹ فارم میسجنگ کو ون آن ون چیٹ تک محدود رکھا جائے گا اور اس کے لیے ان باکس میں تھرڈ پارٹی چیٹس کے نام سے ایک نیا آپشن دیا جائے گا۔

ڈک بروور نے بتایا تھا کہ تھرڈ پارٹی چیٹ سپورٹ کے فیچر کا انتخاب صارف کی اپنی مرضی پر ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارف اپنی مرضی سے اس فیچر کو ان ایبل کر سکے گا، یہ آپشن صارفین کو اسپام اور فراڈ سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔

جو کمپنیاں اپنی سروسز کو میٹا کے سسٹم سے منسلک کریں گی، انہیں ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے، جس کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے انٹرپورٹیبلٹی کو ان ایبل کرنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی شرط عائد کی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام، سگنل یا دیگر واٹس ایپ کے لیے کراس پلیٹ فارم میسجنگ سپورٹ کے اضافے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں یا نہیں۔

مگر یہ سپورٹ فراہم کرنے پر صارفین کے لیے واٹس ایپ سے نکلے بغیر دیگر ایپس کے افراد سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ سگنل ایپ استعمال کر رہے ہیں تو واٹس ایپ صارف کو میسج بھیج سکیں گے اور اس کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح واٹس ایپ میں رہتے ہوئے ٹیلی گرام یا سگنل استعمال کرنے والے دوست سے چیٹ کی جا سکے گی اور ان ایپس کے اکاؤنٹس کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.