X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے دلچسپ فیچر

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔

صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔

جیسا کہ آپ مذکورہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.