X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

واٹس ایپ کا اہم فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نت نئے فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں پلیٹ فارم نے پِنڈ میسجز کے متعلق ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے ایپلی کیشن کے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.11.12 میں پِنڈ میسجز میں نیا پری ویو فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو ان کی چیٹس میں اہم پیغامات کو منظم رکھنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر سب سے پہلے گزشتہ بِیٹا ورژن 2.24.7.27 میں دیکھا گیا تھا اور اب اس کو عوامی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پِنڈ میسجز کے لیے تھمب نیل پری ویو کو شامل کر کے واٹس ایپ نے چیٹس میں صارفین کے رابطے اور ترتیب کو بڑھانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین پِنڈ میسج کو پورا کھولے بغیر اس کے متن کی شناخت کر سکیں گے۔

یہ تھمب نیل پری ویو خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز جیسے میڈیا پیغامات کے لیے کارگر ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.