غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا،
ایکس اے آئی کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کا بنیادی مرکز جدید اے آئی سسٹمز بنانا ہے تاکہ انسانیت کو بھرپور فائدہ ہوسکے۔
دوسری جانب ایلون مسک نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کی الیکٹرک کاریں کب بھارت آئیں گی۔
سی ای او ٹیسلا ایلون مسک نے کہا کہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی کمپنی کی سوچ واضح ہے اور یہ ایک قدرتی پیش رفت ہوگی۔
ٹیسلا پڑوسی ملک میں اپنی فیکٹری لگانے کے لیے جگہ تلاش کر رہی ہے، اس خبر کے آنے کے بعد ایلون مسک کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر اور گجرات نے ٹیسلا کو الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے زمین کی پیشکش کی ہے۔
تلنگانہ حکومت بھی اس کے لیے ٹیسلا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
پلانٹ لگنے کی صورت میں ٹیسلا بھارت میں 2 سے 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔
اس کے ساتھ، ٹیسلا کی الیکٹرک کاریں ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو بھی پورا کریں گی۔