X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

واٹس ایپ نے نئے فیچر میں صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

پیغام رسانی کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائڈ صارفین کی بڑی پریشانی حل کرتے ہوئے اہم ترین فیچر جلد ہی متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے۔

واٹس ایپ بیٹا کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے فارورڈ اور شیئر کیئے گئے پیغامات کو چینلز پر شیئر کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا ، اس پر کام جاری ہے جس کے لانچ ہونے کے بعد چینل مالکان اینڈرائڈ پر پیغامات، تصاویر ، ویڈیوز براہ راست اپنے چینلز پر شیئر کر سکیں گے ۔ آئی فون کیلئے یہ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے تاہم اینڈرائڈ صارفین کیلئے اس کی ٹیسٹنگ جاری ہے اور جلد ہی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔

اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرہے ہیں، اور اس میں نئے فیچرز کا اضافہ آئے روز ہوتا رہتا ہے۔ کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو آئے روز نئے شامل ہونے والے فیچرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.