X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سیارہ مشتری پر بڑا سُرخ دھبہ سُکڑنے کی وجہ کیا ہے؟

 پچھلی صدی سے اب تک سائنسدانوں سیارہ مشتری پر بنے بڑے سُرخ دھبے کو سکڑتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اس کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ییل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کیلب کیونی کا کہنا ہے کہ چھوٹے طوفان جو مشتری پر سُرخ دھبے کی طرح دکھنے والے واحد بڑے طوفان کو خوراک دیتے ہیں، شاید اب وہ اس طوفان کو سنبھال نہیں پارہے۔

کیلب نے اور محققین کی ایک ٹیم نے مشتری کے سُرخ دھبے کے 3D نمونے تیار کیے اور ایک ماڈل استعمال کیا جسے Explicit Planetary Isentropic-Coordinate (EPIC) ماڈل کہا جاتا ہے۔ یہ سیاروں کے ماحول کا مطالعہ کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔

محققین نے دیکھا کہ چھوٹے طوفان اس بڑے سُرخ دھبے یعنی عظیم طوفان کو تقویت دینے اور اسے بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ کیلب نے کہا کہ ہمیں مشاہدے سے پتہ چلا کہ عظیم طوفان کو اگر چھوٹے چھوٹے طوفان تقویت نہیں دے پائیں تو بڑے طوفان کا سائز تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر ان چھوٹے طوفانوں کی موجودگی (یا اس کی کمی) سرخ دھبے کے سائز کو تبدیل کر رہی ہے۔ بنیادی طور پر بہت سے چھوٹے دھبے یعنی طوفان بڑے دھبے کے مزید وسیع ہونے کا سبب بنتے ہیں جبکہ کم چھوٹے طوفان بڑے طوفان کو سکڑنے کا سبب بنتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.