X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان کے شریک بانی ریڈ ہوف مین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے ائی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں آئندہ 10 سال تک 9 سے 5 بجے تک کی جانے والی عام ملازمتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ایک ویڈیو میں لنکڈ ان کے شریک بانی نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے موجودہ عہد کی ورک فورس بہت زیادہ متاثر ہوگی اور روایتی ملازمتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کے خیال میں مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ لوگ ایک معاہدے کے تحت متعدد کمپنیوں کے مختلف شعبوں میں بیک وقت کام کریں گے۔، یعنی جاب سکیورٹی بہت کم ہوگی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب لنکڈ ان کے شریک بانی کے پیشگوئی کی ہے، اس سے قبل ماضی میں بھی وہ متعدد بار پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔

انہوں نے ماضی میں سوشل میڈیا کے انقلاب کی پیشگوئی کی تھی جو اب درست ثابت ہوچکی ہے۔

اسی طرح انہوں نے 1997 میں اے آئی ٹیکنالوجی کے انقلاب کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

ریڈ ہوف مین کے مطابق اے آئی میں پیشرفت کی رفتار حیران کن ہے اور چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے جانے کے کچھ عرصے بعد ہی دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتیں بیکار ہوگئیں جبکہ متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو اے آئی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینا شروع کردی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.