X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے چند نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

یہ فیچرز صرف پکسلز فونز تک محدود نہیں رکھے جائیں گے بلکہ زیادہ تر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

پہلا فیچر ٹاک بیک ہے۔ اس فیچر کے لیے گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی ماڈل استعمال کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین تصاویر کی تفصیلی آڈیو وضاحت سن سکیں گے۔ چاہے آپ کیمرا رول میں تصویر دیکھیں، ٹیکسٹ میسجز یا سوشل میڈیا پر دیکھیں۔

دوسرا فیچر سرکل ٹو سرچ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون یا اردگرد چلنے والے گانے کو شناخت کرسکیں گے۔

تیسرا فیچر بھی کافی کارآمد ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے آپ گوگل کروم پر ویب پیجز کو سن سکیں گے، چاہے ان پر موجود مواد جیسا بھی ہو۔ یہ فیچر ویب پیجز کو پوڈ کاسٹ میں تبدیل کر دے گا۔

چوتھا فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہے۔ اس فیچر سے آپ اسمارٹ واچز میں بھی آف لائن میپس کو استعمال کرسکیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.