X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبرآگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو صارفین کے لیے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور صارفین سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا مکمل ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف مواد آن لائن اپلوڈ یا شیئر کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے، اگر کسی کو ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر نظر آئے تو فوراً ایف آئی اے کو رپورٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف مواد کی بلاکنگ کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور پی ٹی اے کو بھی رپورٹ کیا جائے۔

پی ٹی اے نے یاد دلایا کہ پیکا کے تحت نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ کسی بھی معلوماتی نظام یا ڈیوائس کے ذریعے جرم ہے اور بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت بڑھانے والا مواد پھیلانا بھی قابل سزا جرم ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.