X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

گوگل صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

گوگل کروم کی جانب سے ایسا ویب براؤزر بننے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں آپ حالیہ اوپن کی گئی ٹیبز پر اپنی تمام ڈیوائسز پر رسائی حاصل کرسکیں۔

گوگل کے مطابق بہت جلد آپ تمام ڈیوائسز میں حال ہی میں اوپن کی گئی ٹیبز کو دیکھ سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے continue with this tab نامی فیچر گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

مثال کے طور پر آپ نے گھر یا دفتر میں کمپیوٹر پر کسی طویل مضمون کو گوگل کروم پر اوپن کیا مگر پھر باہر جانا پڑا تو اس فیچر کے ذریعے آپ اس ٹیب کو اپنے فون پر بھی اوپن کرسکیں گے۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ٹیب گروپس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

آئی او ایس ڈیوائسز میں کروم ایپ پر آپ کسی ٹیب کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں تو نئے گروپ ٹیب بنانے کا آپشن سامنے آئے گا یا آپ اس ٹیب کو پہلے سے موجود ٹیب گروپ میں ایڈ کرسکیں گے۔ ہر ٹیب گروپ کے لیے الگ کلر کوڈ استعمال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

کروم میں ٹیب گروپ کا فیچر سب سے پہلے 2020 میں ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ بنا۔

اب کافی عرصے بعد آئی فونز اور آئی پیڈز صارفین بھی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ یہ دونوں فیچرز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں بلکہ آنے والے ہفتوں میں ان تک رسائی ممکن ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.