X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آپ بہت جلد موبائل فون سے من پسند خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جب آپ اپنے فون پر موسیقی سنتے ہیں یا کسی سے بات کرتے ہیں تو آپ کے کان ان آواز کو لہروں کے طور پر محسوس کررہے ہوتے ہیں۔

آپ کے فون میں ایک اسکرین بھی ہے جو تصاویر اور ویڈیوز دکھاتی ہے۔ اسکرین چھوٹے نقطوں کا استعمال کرتی ہے جسے پکسلز کہا جاتا ہے جو تین بنیادی رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ تو کیا آپ کا فون مہک کے مالیکیولز بھی آپ تک پہنچا سکتا ہے جسے آپ سونگ سکتے ہوں؟

سائنس دان ڈیجیٹل خوشبو والی ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں جس میں بہت کم تعداد میں مختلف کارٹریج استعمال ہونگے جن میں سے ہر ایک مخصوص خوشبو پر مشتمل ہوگا۔

جس طرح پکسلز تصاویر بنانے کے لیے تین رنگوں کو ملاتے ہیں اسی طرح یہ خوشبو والے کارٹریجز مختلف بو پیدا کرنے کے لیے مختلف مواد کا امتزاج کریں گے۔

ماہرین کے مطابق جب آپ کو ایک ڈیجیٹل خوشبو کا کوڈ موصول ہوگا تو آپ کا فون مطلوبہ بو پیدا کرنے کے لیے کارٹریجز سے مختلف خوشبوؤں کی چھوٹی مقدار کو ملائے گا۔

اس کے بعد یہ مکسچر فون پر ایک چھوٹے وینٹ کے ذریعے جاری کیا جائے گا جس سے آپ اسے سونگھ سکیں گے۔ محققین اور کمپنیاں پہلے ہی اس طرح کی ڈیجیٹل خوشبو بنانے والی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.