X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی فون 16 سیریز کے سستا ترین فون کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟

ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون آنے والے مہینوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے کم قیمت آئی فون ایس ای کو آئی فون 16 ای کے نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس طرح یہ آئی فون 16 سیریز کا حصہ بن جائے گا اور ماضی کے ایس ای ماڈلز سے مختلف ہو جائے گا۔

اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 اس سیریز کے دیگر ماڈلز سے بالکل مختلف ہوگا اور اس کا ڈیزائن آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔

اس نئے ماڈل میں ہوم بٹن کو ہٹا دیا جائے گا جبکہ اسکرین پر فرنٹ کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا جائے گا۔

ایک اور لیک میں بتایا گیا کہ فون کے اندر ایپل کا نیا اے 18 پراسیسر موجود ہوگا جسے آئی فون 16 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس اپ گریڈ سے فون کی کارکردگی بہتر ہوگی جبکہ اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اگر یہ لیک درست ہوئی تو یہ ایپل کا سستا ترین اے آئی فون ہوگا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق اس نئے ماڈل میں 6.06 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اسے مارچ 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فرنٹ میں 12 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔

اس نئے ماڈل کی بیٹری بھی پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی جبکہ وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3 اور 5 جی سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔

چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ ڈیوائس کا حصہ بنائی جا رہی ہے۔

نئ لیک کے مطابق یہ فون بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.