X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یوٹیوب پر آسانی سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ جانیے تفصیلات

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب سے دنیا بھر میں متعدد افراد اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

جی ہاں یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک پرکشش پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

اربوں افراد اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تخلیقی سوچ رکھنے والوں کے لیے یہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بن کر ہر فرد اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے پیسے کما سکتا ہے۔

مگر یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟

یعنی آپ اپنے یوٹیوب چینل سے کیسے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں اور یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط کیا ہیں؟

یوٹیوب monetization کیا ہے؟

یوٹیوب monetization سے صارفین کو اشتہارات، چینل کی ممبرشپ، سپر چیٹ اور merchandise سے پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے۔

ان فیچرز کو ان لاک کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ بننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط

اپنے یوٹیوب چینل سے پیسے کمانے سے قبل آپ کو اس پلیٹ فارم کی شرائط کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

تمام monetization پالیسیوں پر عمل کریں : یوٹیوب کی تمام پالیسیوں اور گائیڈلائنز پر عمل کرنا پیسے کمانے کے لیے لازمی شرط ہے، یعنی آپ کو کمیونٹی گائیڈلائنز، ٹرمز آف سروسز اور کاپی رائٹ قوانین سب کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

وائے پی پی پروگرام والے ملک میں رہائش: اس پروگرام میں شمولیت ان افراد کے لیے ہی ممکن ہوتی ہے جہاں یہ دستیاب ہوتا ہے، اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بھی وائے پی پی پروگرام دستیاب ہے۔

سبسکرائبرز کتنے ہونے چاہیے؟: اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کم از کم سبسکرائبرز کی تعداد ایک ہزار ہونا ضروری ہے۔

ایک سال کے دوران مخصوص ویڈیوز ویوز: آپ کی ویڈیوز کو گزشتہ ایک سال کے دوران اگر 4 ہزار گھنٹوں سے زائد بار دیکھا گیا ہو تو ہی آپ وائے پی پی میں شمولیت کے اہل قرار پاتے ہیں۔

ایڈسنس اکاؤنٹ لنک کرنا ہوگا: پیمنٹس موصول کرنے کے لیے آپ کو ایڈسنس اکاؤنٹ کو یوٹیوب چینل سے منسلک کرنا ہوگا۔

یوٹیوب پر کمانے کے لیے اپلائی کیسے کریں؟

اگر آپ اوپر درج تمام شرائط پر پورے اترتے ہیں تو پھر پیسے کمانے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ پر 2 اسٹیپ verification کو ان ایبل کرنا ہوگا تاکہ اکاؤنٹ کو تحفظ مل سکے۔

اس کے بعد اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کو اوپن کرکے اوپر دائیں جانب پروفائل پکچر پر کلک کریں اور وہاں یوٹیوب اسٹوڈیو کا انتخاب کریں۔

یوٹیوب اسٹوڈیو میں بائیں جانب Monetization ٹیب پر کلک کریں جو آپ کو اوور ویو پیج پر لے جائے گا۔

وہاں ریویو پارٹنر پروگرامز ٹرمز کارڈ کے اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں اور شرائط کو پڑھنا چاہتے ہیں تو پڑھیں ورنہ accept پر کلک کر دیں۔

اگر آپ کا ایڈسنس اکاؤنٹ نہیں تو پھر آپ کو اسے بنا کر یوٹیوب چینل سے منسلک کرنا ہوگا، اس کے لیے سائن اپ فار گوگل ایڈسنس کارڈ کے اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔

آپ Set monetization preferences کارڈ پر اشتہارات کی ان اقسام کو سلیکٹ کرسکتے ہیں جو آپ اپنے چینل پر چلانا چاہتے ہیں، البتہ اس میں بعد میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

اوپر درج تمام اقدامات جب مکمل ہو جائیں گے تو یوٹیوب کی جانب سے آپ کے چینل کا ریویو کیا جائے گا، جس میں چند دن سے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے فیصلہ کیے جانے پر آپ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.