ٹیکنالوجی کی خبریں

زلزلے کیوں آتے ہیں؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

ایک نئے مطالعے میں پایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں 1 سال کے دوران جو 100 سے زائد چھوٹے اور معمولی زلزلے آئے ہیں، اس کیوجہ آس پاس کے علاقے میں تیل نکالنے کا عمل ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 اور 2019 میں آنے والے 100 سے زیادہ چھوٹے زلزلوں کا ایک سلسلہ قریبی علاقوں میں ذخائر سے تیل نکالنے کیوجہ سے پیش آیا ہے۔

انگلینڈ کے نیوڈیگیٹ گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں اپریل 2018 سے 2019 کے اوائل تک آنے والے چھوٹے زلزلوں کی شدت 1.34 اور 3.18 کے درمیان ریکارڈ کی گئی تھی جنہوں نے دیواروں اور چھتوں میں دراڑیں اور گھروں کو ہونے والے دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ لرزاہٹ کی اطلاعات دیں۔

ماہرین ارضیات کا ماننا ہے کہ یہ زلزلے 5 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر دور ہورلے میں ہارس ہل میں تیل نکالنے کی وجہ سے آئے ہوں گے۔

جیولوجیکل میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں تیل نکالتے وقت اور اس کے حجم کی بنیاد پر زلزلوں کی تعدد کا تخمینہ لگانے والے ماڈل نے دس لاکھ سے زیادہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ ماڈل نے جو پیش گوئی کی وہ تیل نکالنے اور زلزلوں کے درمیان ایک قوی ربط کا اشارہ دیتا ہے۔

Related Articles

Back to top button