X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سام سنگ گلیکسی ’ایس 25‘ سیریز کے چاروں فونز میں کون سی منفرد خصوصیات؟

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک اپنی گلیکسی سیریز کے ’ایس 25‘ کے چار فون پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

عام طور پر سام سنگ امریکی کمپنی ایپل اور گوگل کے پکسل فونز کے ٹکر کے گلیکسی فونز کے تین فون متعارف کراتی ہے، تاہم اس بار کمپنی چار فون پیش کرے گی۔

اب تک گلیکسی ایس 25 سیریز سے متعلق سامنے آنے والی غیر مصدقہ معلومات کے مطابق کمپنی اس بار ’ایس 25، ایس 25 پلس، ایس 25 الٹرا اور ایس 25 سلم‘ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کمپنی 20 جنوری کے بعد اپنے فونز کو متعارف کرائے گی اور ممکنہ طور پر چند ممالک میں فونز کو فوری آن لائن فروخت کے لیے پیش بھی کیا جائے گا۔

اس بار ’ایس 25‘ سیریز کے فونز کو زیادہ سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

گلیکسی ایس سیریز کے بہترین ترین فونز یعنی ایس 25 پلس اور ایس 25 الٹرا سمیت کمپنی کے چاروں فونز کے بیک پر مین کیمرا 200 میگا پکسل کا دیے جانے کا امکان ہے، تاہم ممکنہ طور پر ایس 25 سلم کا مین کیمرا 150 میگا پکسل ہو سکتا ہے۔

کمپنی چاروں فونز کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دے گی جب کہ فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت اے آئی ٹولز اور فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

فوری طور پر فونز کی قیمت کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ممکنہ طور پر ایس 25 سیریز کا سب سے مہنگا فون 1500 امریکی ڈالرز تک دستیاب ہوگا، اسی طرح تمام فونز کی قیمت 1100 سے 1500 امریکی ڈالرز تک دستیاب ہوں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.