ٹیکنالوجی کی خبریں
ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی
وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔
دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔
سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔
ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔
پی ٹی اے مئی 2025 میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔