ایپل اپنے صارفین کیلئے کیا تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے؟
نئے آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی ایپل انٹیلی جنس میں کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے جس میں نیوز اور انٹرٹینمنٹ ایپ کے لئے نوٹیفیکیشن کے خلاصے کو غیرفعال کرنا شامل ہے۔
ممکنہ طور پر یہ کمپنی کی جانب سے وقتی حل ظاہر ہوتا ہے۔ عین ممکن ہے مستقبل کی آئی او ایس اپ ڈیٹس میں نوٹیفیکیشن سمریز کے فیچر کو دوبارہ فعال کر دیا جائے۔
صارفین ان خلاصوں کے نوٹیفیکیشنز کو براہ راست لاک اسکرین سے بھی بند کر سکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے نوٹیفیکیشن سمریز کے فونٹ کو بھی بدلا جا رہا ہے۔ اپ یہ نوٹیفیکشنز ’اِٹیلک‘ فونٹس میں آئیں گے تاکہ ان میں معمول کے نوٹیفیکنشز سے فرق کیا جا سکے۔
نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کے علاوہ ایپل نئے آئی او ایس میں بگ کے حل اور کیمرا کنٹرول بٹن، میسجز اور پی ڈی ایف ایڈٹنگ میں کچھ تبدیلیاں لانے جا رہا ہے۔
ایپل کی جانب سے آئی او ایس 18.3 کی حتمی لانچ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔