X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایکس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ آئی پی ایڈریسز یوکرین کے تھے۔

گزشتہ روز ایکس وقفے وقفے سے آن لائن آتا اورپھر کریش ہوجاتا۔مسک کا کہنا ہے یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں کیا ہوا لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کوبند کیا جا سکے، حملہ آوروں کے آئی پی ایڈریسز یوکرین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب مسک نے یوکرین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ بند کرے ورنہ اسٹار لنک سروس تک رسائی بند کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسک نے مذکورہ دھمکی سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی کو روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر ’مصیبت‘ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسک نے لکھا کہ میں روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کیلیے چیلنج دیتا ہوں لیکن میرے پاس یوکرین کی اسٹار لنک سروس تک رسائی کو روکنے کی طاقت بھی ہے۔مسک کا کہنا تھا کہ میں نے زبانی طور پر پیوٹن کو یوکرین پر ایک دوسرے سے فائٹ کا چیلنج دیا، میرا اسٹار لنک سسٹم یوکرین کی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر میں نے اسے بند کر دیا تو اس کی پوری فرنٹ لائن ڈھیر ہو جائے گی۔یہ تبصرہ انہوں نے اپنی ایک پرانی پوسٹ پر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے یوکرینی حکومت پر پابندیوں کی تجویز پیش کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.