شیاؤمی نے ریڈمی 14 ایس کو ابتدائی طور پر چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے جلد ہی اسے دوسرے ممالک میں پیش کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمپنی نے سال 2024 میں متعارف کرائے گئے ریڈمی نوٹ 13 پرو کو نئے نام ریڈمی 14 ایس سے پیش کیا ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
صارفین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمپنی نے اپنے ایک سال پرانے فون کو نئے نام اور نئے کیمرا ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔
ریڈمی 14 ایس کو 67-6 انچ اسکرین جب کہ اینڈرائیڈ 13 کے حامل ہائپر او ایس کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے تین سے زائد رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیے گئے فون کو 67 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اسے فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
ریڈمی 14 ایس کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کیمرا ٹیکنالوجی میں نئی اپگریڈیشن بھی نہیں دی گئی۔
فون کو چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے دیگر ممالک میں اسے جلد ہی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فون کی تعارفی قیمت 260 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 72 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، تاہم اسے پاکستان میں مزید کم قیمت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔