ایک سفید بونا ستارہ وہ باقیات ہوتی ہیں جو بڑے ستارے چھوٹے ہوکر چھوڑ جاتے ہیں۔
اس عمل کے دوران یہ بڑے ستارے بڑے پیمانے پر اپنا سائز کھودیتے ہیں. حالیہ دریافت شدہ بونے ستارے کا ریڈیس صرف 2,100 کلومیٹر (1,305 میل) ہے جو واقعی چاند کے تقریباً 1,700 کلومیٹر ریڈیس کے قریب ہے۔
زیادہ تر سفید بونے ستارے زمین کے سائز کے قریب ہوتے ہیں جن کا تقریباً 6,300 کلومیٹر (3,900 میل) ریڈیس ہوتا ہے۔
لیکن حیرت انگیز طور پر یہ بونا ستارہ سورج کی کمیت (وزن) سے 1.3 گنا زیادہ ہے جو اسے زیادہ وزنی سفید بونوں میں سے بھی ایک بنا دیتا ہے۔
آپ حیران ہوں گے کہ سب سے چھوٹا سفید بونا ستارہ ہمارے سورج سے زیادہ وزنی کیسے ہوسکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام طور پر ہم بڑی چیزوں کو زیادہ وزنی سمجھتے ہیں تاہم سفید بونے ستارے جوں جوں چھوٹے ہوتے جاتے ہیں، ان کا وزن اتنا ہی زیادہ ہوتا جاتا ہے۔