X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انسٹا گرام نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب آپ انسٹا گرام پر ریلز ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں گے۔

جی ہاں واقعی میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز کو 2x اسپیڈ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ویڈیو اسکرین کو کچھ وقت کے لیے دبا کر رکھیں جس کے بعد ویڈیو کی اسپیڈ بڑھ جائے گی۔ اس حوالے سے انسٹا گرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ماضی میں یہ فیچر انسٹا گرام کا حصہ نہیں تھا اور اب ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ بہت جلد یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ریلز کو زیادہ تیز رفتاری سے دیکھنے سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب انسٹا گرام ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لیکس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایسا انسٹا گرام کی جانب سے ٹک ٹاک کی نقل کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیوز کو پوسٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوگنا زیادہ رفتار سے دیکھنا بھی ممکن ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.