ٹیکنالوجی کی خبریں
چیٹ جی پی ٹی نے بڑا ریکارڈ قائم کر لیا

چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کر دیا گیا۔
Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں، پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے فیچرز کی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کے بعد دیگر اعشاریے جیسے کہ فعال صارفین، اِن ایپ ریوینیو اور ایپ ڈاؤن لوڈز نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ SensorTower ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر ڈاؤن لوڈ میں 11 فی صد جبکہ ہفتہ وار فعال صارفین میں 5 فی صد اور ریوینیو میں 6 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔