X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آپ کی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ مسئلہ کیوں کر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا سرور ڈاﺅن ہونے کے باعث دنیا بھر میں اربوں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ کے دوران فیس بک کو کئی بار ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی فیس بک کی ملکیت ہیں اس لیے ان تینوں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اکثر بیک وقت ہی خرابی سامنے آتی ہے۔ دنیا بھر کے صارفین کو تینوں سوشل میڈیا ویب سائٹس میں خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ پاکستان ، انڈیا، امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں فیس بک ڈاﺅن، واٹس ایپ ڈاﺅن اور انسٹاگرام ڈاﺅن کے نام سے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ذیل میں آپ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ٹوئٹر کے ٹرینڈز دیکھ سکتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.