کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) واٹس ایپ جو کہ پیغام پہچانے والی بہت بڑی ایپلی کیشن ہے۔ جسے واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز اور آئی فونز کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وہ کونسے موبائل ہیں جن میں واٹس ایپ سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس کے مطابق، واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کے لئے ایک آخری وقت دیا ہے، جس کے بارے میں اعلان کیا گیا ہے کہ انڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے اسمارٹ فونز، نوکیا ایس40 اور آئی فون بھی شامل ہیں۔
آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔یکم فروری 2020 میں ان تمام ورژنز والے موبائل فونز میں وٹس ائپ سروس بند کردی جائےگی۔
گوگل کی تحقیق کے مطابق، 60 لاکھ سے زائد لوگ پرانے آپریٹنگ سسٹم والے فونز، ٹیبلیٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں۔ ، یہ صارفین 2020ء تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکائونٹ نہیں بناسکتے۔
دنیا بھر میں پیغام رسانی کرنے وای مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور ہر روز واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔