وزارت مذہبی امورنے حجاج کرام کے لیے خاص تحفہ پیش کر دیا
وزارت نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ دورانِ حج ایپ سے استفادہ کرنے کے لیے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کریں۔
ایپ سے معاونت کس طرح ملے گی؟
پاک حج معاون نامی موبائل ایپلیکیشن کے لوکیٹر کو استعمال کر کے صارف منا کی رہائش گاہ، کیمپوں، مکتوں، ٹرین اسٹیشنز، مساجد، اسپتال سمیت منا اور مزدلفہ سمیت دیگر مقامات کی طرف آسانی سے جاسکے گا۔
اپیلیکشن کے ذریعے مسجد الحرام کے اندرونی حصوں کی تھری ڈی زیارت کی جاسکے گی، اسی طرح ایپ کے ذریعے صارف کو زائرین، گروپ معلومات، عمارتوں اور سفر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے گی۔
زائرین کو اردو زبان میں رہنمائے حج، ارکان کی ادائیگی کے حوالے سے بھی معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عازمین کو ارکان کی ادائیگی یا کسی بھی حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ حج فلائٹ آپریشن کا آغاز چار جولائی سے شروع ہوچکا، ملکی تاریخ میں پہلی بار روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پاکستانی عازمین کی امیگریشن کا مرحلہ مقامی ائیرپورٹس پر ہی مکمل کیا جارہا ہے۔