X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی بلیو ٹک کی فیس ادا کریں گے

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے فیس ادا کرنی ہو گی۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین اب 12 ڈالر میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، تصدیقی اکاؤنٹ حاصل کرنے کی لاگت ویب پر ماہانہ 11.99 ڈالر جبکہ ایپل آئی فون کے صارفین کو 14.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

یہ سہولت رواں ہفتے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہو گی، میٹا نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ فیچر دوسرے ممالک میں کب متعارف کرایا جائے گا، تاہم مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور مستند بننے کے عمل میں بہتری آئے گی۔

میٹا کی ادائیگی کی سبسکرپشن سروس ابھی تک کاروباری اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لیکن کوئی بھی فرد اپنی ذاتی پروفائل کی تصدیق کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔

واضح رہے سب سے پہلے معاوضہ کے ذریعے بلیو ٹک دینے کا اقدام ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.