واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے۔
صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔صارفین کو جب بھی اعلیٰ معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔ البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔
واٹس کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔
بِیٹا ورژن میں فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو تصاویر اسٹینڈرڈ اور ایچ ڈی کوالٹی کے درمیان اپنی مرضی سے بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔