X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

گوگل کروم کا ویب براؤزر کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان

گوگل کروم کی 15 سال مکمل ہونے پر کمپنی نے ویب براؤزر کے نئے ڈیزائن اور چند نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

گوگل کی جانب سے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ڈیسک ٹاپ کے لیے کروم کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ گوگل کروم میں نئے تھیم اور کلر آپشنز ری ڈیزائن براؤزر کا حصہ ہوں گے جبکہ ویب براؤزر کے آئیکونز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

گوگل کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گوگل کی جانب سے کروم مینیو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے مختلف فیچرز اور آپشنز جیسے گوگل ٹرانسلیٹ اور ایکسٹینشنز کا استعمال آسان ہو جائے۔

کمپنی کی جانب سے کروم ویب اسٹور کو بھی ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے جبکہ سائیڈ بار میں ایک فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا تاکہ کسی سائٹ سورس کے حوالے سے انہیں اضافی معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔

گوگل کے مطابق کروم پر سیف براؤزنگ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو میل وئیر اور دیگر آن لائن خطرات سے تحفظ مل سکے۔

خیال رہے کہ گوگل کروم کو ستمبر 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.