X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نسان کمپنی کا بڑااعلان، اب صرف برقی گاڑیوں کی فروخت ہوگی

نسان موٹرز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2030 کے بعد یورپ میں صرف برقی گاڑیوں فروخت کرنے کا عندیا دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ وہ چھ سالوں بعد یعنی 2030 سے یورپ میں صرف برقی گاڑیاں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کار مینوفیکچرنگ کمپنی کی نگاہیں اب بڑے ہدف پر مرکوز ہیں۔ یورپی ممالک کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں برق رفتار تبدیلی لاتے ہوئے کمپنی نے برقی گاڑیوں پر توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ وہ چھ سالوں بعد یعنی 2030 سے یورپ میں صرف برقی گاڑیاں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جاپانی آٹو کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ نسان کے مطابق دنیا بھر میں فروخت ہونے والی اس کی دس لاکھ سے زائد برقی گاڑیوں میں سے ایک تہائی یورپ میں فروخت ہوتی ہیں۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ براعظم یورپ برقی گاڑیوں کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہا ہے، اس لیے گاڑیاں بنانے والی کمپنی اس مقابلے میں کسی صورت پیچھے نہیں رہنا چاہتی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی یونین اور برطانیہ روایتی انجن والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.