پاکستان (بول نیوز اردو) کراچی کے چند مقامات میں آج تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مزید پتا چلا ہے کہ شہرِ قائد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، مکران، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی اور نصیرآباد میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پتا چلا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔